اے این ایف کی کارروائیاں، 91 کلو سے زائد منشیات برآمد، 10 ملزمان گرفتار

drugs

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں 6 کامیاب کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے 5 خواتین سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اے این ایف ترجمان کے مطابق کارروائیاں ہری پور، اسلام آباد، گجرات، ملتان اور منڈی بہاؤالدین میں کی گئیں، جس کے دوران مجموعی طور پر 91.886 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔ برآمدگی میں 65 کلو 100 گرام چرس، 18.6 کلوگرام افیون اور 7 کلو 260 گرام آئس شامل ہے۔

اس کے علاوہ کارروائی میں 706 گرام وزنی ہیروئن کے 99 کیپسول اور 220 گرام وزنی کوکین کے 33 کیپسول بھی قبضے میں لیے گئے۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سے ایک نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

تمام گرفتار افراد کے خلاف نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

 

Exit mobile version