منڈی بہاءالدین سے گندم اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دیا دی گئی

An attempt to smuggle wheat from Mandi Bahauddin was foiled

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر ضلعی افسران کی گندم کی دوسرے اضلاع میں سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی حوالے سے متعلقہ افسران نے رنسیکے چیک پوسٹ پر ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے 400 بیگ کی غیر قانونی نقل و حرکت کو ناکام بنا دیا۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 18اپریل 2023) برآمد کی گئی گندم تحویل میں لے کر سرکاری گودام میں منتقل کر دی گئی۔ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ پر پابندی ہے۔

گندم کی 240 بوریاں بیرون اضلاع اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

انہوں نے ذخیرہ اندوزوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر اپنا قبلہ درست کرتے ہوئے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ بند کر دیں ورنہ بھاری جرمانوں کی ساتھ ساتھ جیل بھی بھیجا جائے گا اور گندم سرکاری تحویل میں لے لی جائے گی اور ایسے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رو رعائت نہ برتی جائے گی چاہے کوئی کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو۔

Exit mobile version