منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 16اپریل 2023)ضلعی انتظامیہ کا گندم دوسرے اضلاع منتقل کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری۔ڈپٹی کمشنر شاہد عمران کی ہدایت پر متعلقہ افسران نے240 بیگز گندم کی سمگلنگ ناکام بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے گندم کی بین الاضلاعی نقل و حرکت روکنے کے لیے سخت پالیسی اختیار کرتے ہوئے ضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر کل 15 چیک پوسٹیں قائم کی گءہیں۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر بغیر اجازت گندم کی دوسرے اضلاع منتقلی پر پابندی عائد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گودام میں غیر قانونی طور پر چھپائی گئی چینی کی 1600 بوریاں برآمد
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی گندم لے جانے والوں اور زخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کاروائیاں جاری رکھے گی۔