شہیدانوالی: پتنگ اڑانے کے دوران 18 سالہ نوجوان بجلی کی تاروں سے چھو کر جاں بحق

kite flying

منڈی بہاءالدین میں پتنگ فروش بے لگام، آج مبینہ طور پر پتنگ اڑاتے ہوئے نوجوان بجلی کی تاروں سے چھو کر جاں بحق ہو گیا.

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 22 فروری 2022) منڈی بہاؤالدین، شہیدانوالی روڈ پر مبینہ طور پر اپنے دوستوں کے ہمراہ پتنگ اڑانے کے دوران 18 سالہ نوجوان ہائی وولٹیج بجلی کی تاروں سے چھو کر کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔انتظامیہ پتنگ فروش اور پتنگ بازی کرنے والوں کو پکڑنے میں ناکام.

یاد رہے کہ منڈی بہاءالدین پولیس پتنگ فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈائون کرتے ہوئے متعدد پتنگ فروشوں کو پتنگوں، ڈور سمیت گرفتار کر کے حوالے کے پیچھے ڈال دیا ہے لیکن کچھ پتنگ فروش ابھی بھی آزاد ہیں اور پتنگ فروخت کر رہے ہیں جس کے باعث آج ایک بچے کی جان چلی گئی.

Exit mobile version