پنجاب میں 20 سے 25 جولائی تک مون سون کے چوتھے سپیل کے لیے الرٹ جاری

Mandi Bahauddin bus stand

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) پنجاب نے 20 سے 25 جولائی تک مون سون بارشوں کے چوتھے سپیل کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے 20 سے 25 جولائی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں، گرد آلود ہواؤں اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور گجرات میں بارش کا امکان ہے۔ لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، جہلم، سرگودھا اور میانوالی میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر میں بھی 18 سے 23 جولائی تک بارش کی پیش گوئی کی ہے۔پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

Exit mobile version