محکمہ زراعت کا عملہ سیلاب متاثرین کی امداد میں ہر اول دستے کا کام کر رہا ہے

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر نگرانی محکمہ زراعت (توسیع) منڈی بہاءالدین کا عملہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سیلاب متاثرین کی امداد میں ہر اول دستے کا کام کر رہا ہے۔

منڈی بہاءالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 09 ستمبر 2025 ) محکمہ زراعت توسیع کا عملہ سیلاب متاثرین کے جانوروں کیلئے مفت سبز چارہ، سائلیج اور توڑی کی گاؤں گاؤں جا کرر روزانہ کی بنیاد پر بلا تعطل فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے کا حکم

ڈاکٹر ایاز احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) پھالیہ نے اپنی زیر نگرانی 40 من توڑی اور خشک چارہ پی ڈی ایم اے کے کیمپس میں موجود گاؤں میں مویشیوں کیلئے تقسیم کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) شیخ محمد اقبال نے بتایا کہ محکمہ زراعت (توسیع) ابتک 38 ٹن سبز چارہ اور 5 ٹن خشک چارہ سیلاب متاثرین کے جانوروں کیلئے ان کی دیلیز پر پہنچا چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت (توسیع) کی ٹیمیں روزانہ کی بنیا پر ملکوال اور منڈی بہاءالدین سے چارہ کی ٹرالیاں، ڈالے اور ٹرک لوڈ کر کے پہنچا رہا ہے۔ سیلاب متاثرہ کسانوں نے سیلاب کے دنوں میں چارہ جات کی شدید کمی کے وقت محکمہ زراعت (توسیع) کا اس مشکل گھڑی میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔

Exit mobile version