وزیراعلی پنجاب کے مشیر عارف گوندل چھموآنہ نے سائلین کے مسائل سنے

arif chimonana

وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے سیاسی امور عارف گوندل چھموآنہ نے ضلع بھر سے آئے ہوئے سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر حل کروانے کے احکامات جاری کئے۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی کی خصوصی ہدایت پر ضلع کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تمام تر وسائل بروکار لائیں گے۔

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 31 اگست 2022) انہوں نے کہا کہ عوام الناس کے جائز اور مناسب مسائل فوری حل کئے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ حکو مت کی عوام دوست پالیسیوں کے جذبے سے سرشار ہو کر عوام الناس کے مسائل حل کر رہے ہیں ۔

مشیر برائے سیاسی امور عارف گوندل چھموآنہ کا کہناتھا کہ عوام الناس کو ہر طرح کی ریلیف کی فراہمی اور خدمت ہی پنجاب حکومت کا مشن ہے ، شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔

Exit mobile version