ڈی ایس پی عدنان احمد ملک کو ایس ڈی پی او منڈی بہاؤالدین جبکہ فخر بشیر راجہ کوڈی ایس پی لیگل منڈی بہاءالدین ٹرانسفر کر دیا
منڈی بہاءالدین + لاہور(خصوصی نمائندہ،کرائم رپورٹر) پنجاب حکومت نے 12افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردیئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حمزہ سالک ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان، ذیشان جاوید ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے لاہور، جواد احمد قریشی او ایس ڈی، بار ک اللہ خان یڈیشنل سیکرٹری مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ،
عمران اکرم چوہان ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب سیڈ کارپوریشن لاہور ،طاہر ظفر عباسی ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی ،ڈاکٹر محمد وحید اصغر بھٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب رورل واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن پراجیکٹ ،مس سمعیہ سلیم ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحولیات ،فرید احمد ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ پبلک پراسیکیوشن ،مس ماریہ طارق کو ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر تعینات کر دیا گیا ۔
ادھرآئی جی پولیس نے ڈی ایس پی عدنان احمد ملک کو ایس ڈی پی او منڈی بہاؤالدین جبکہ فخر بشیر راجہ کوڈی ایس پی لیگل منڈی بہاءالدین ٹرانسفر کر دیا ۔