ایڈیشنل کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن قیصر نعیم اور ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت کھادوں کی ڈیمانڈ کے مطابق سپلائی اورمقرر کردہ نرخوں پر فراہمی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 11دسمبر 2023 ) اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) شیخ محمد اقبال ، کھاد ڈیلران سمیت کسان اتحاد ، کسان بورڈ اور نمبردار ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔
Khad Rate In Pakistan Today – DAP Fertilizer Price In Pakistan
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت یوریا کھاد کی سپلائی اور ڈیمانڈ میں کافی فرق ہے تاہم کسانوں کو مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہاکہ حکومتی پالیسی کے تحت کاشتکاروں کے مفاد کا بھر پور تحفظ کرتے ہوئے کسی کو بھی غیر معیاری یا مہنگی کھاد بیچنے اور ذخیرہ اندوزی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے محکمہ زراعت کے افسران کوہدایت کی کہ کھادوں کی دستیابی اور نرخوں پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ کوئی ڈیلر، دکاندار کھادوں کی فروخت میں مقررہ نرخوں سے تجاوز نہ کرنے پائے۔ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کو کسانوں کے جائز تحفظات دور کرنے کی بھی ہدایت کی۔
انہوں نے کھاد ڈیلران پر زور دیا کہ وہ کسانوں کو مقرر کردہ نرخوں پر یوریا کھاد کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور اپنے سٹاک اور سیل کا مکمل ریکارڈ رکھیں ۔
