منڈی بہاوالدین: انتظامیہ گوڑھا گراؤنڈ اوپن کرنے میں ناکام

انتظامیہ گوڑھاگراؤنڈاوپن کروانے میں ناکام، معصوم بچے سکولوں کی تفریحی کے دوران 30 فٹ اونچا آہنی گیٹ پھلانگ کر کھیل کے میدان میں اترنے لگے

منڈی بہاؤالدین(نامہ نگار )تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی کمشنرکی جانب سے گورنمنٹ سرسیدہائی سکول اور دیگر سکولوں کے بچوں کیلئے دوپہر تفریحی کے اوقات میں محکمہ سپورٹس کی جانب سے گراؤنڈکاگیٹ اوپن کردیا گیا لیکن جیسے ہی ڈپٹی کمشنر کا تبادلہ ہوا دوبارہ سے قبضہ مافیانے گیٹ پرتالے لگا کراسے کھیل کودکیلئے مستقل بنیادوں پر بندکردیا

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاؤالدین کا سرسید گراؤنڈ عدم توجہی کے باعث بے بسی کا منظر پیش کرنے لگا

جس کے بعد اب سکولوں کے بچے تفریحی کے دوران تیس فٹ اونچے گیٹ کوپھلانگ کراس میں کھیل کود کیلئے اترنے پرمجبور ہوگئے ہیں اور اکثر ننھے بچے گیٹ سے گر کرزخمی ہوئے ہیں ،مقامی انتظامیہ کی توجہ اس مسئلہ کی جانب مبذول کروائی گئی لیکن کوئی ٹس سے مس نہیں ہوا، شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب، کمشنر گوجرانوالہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیاہے ۔

Exit mobile version