ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 2 کروڑ کی منشیات کو آگ لگا دی

Additional District and Sessions Judge set fire to drugs worth 2 cror

منڈی بہاوالدین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اصغر علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج نعیم سلیم اور سول جج عقیل احمد جنجوعہ نے تھانہ صدر اور تھانہ پھالیہ کے منشیات کے مقدمات کے فیصلے شدہ مال مقدمہ کی منشیات کو اپنی نگرانی میں آگ لگا کر تلف کر دیا تلف کی گئی منشیات دو کروڑ روپے زائد کی تھی

منڈی بہاوالدین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اصغر علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج نعیم سلیم اور سول جج درجہ اول عقیل احمد جنجوعہ نے تھانہ صدر اور تھانہ پھالیہ کا دورہ کیا اور ان تھانہ جات کے فیصلہ ہونے والے مقدمات میں مال خانہ میں موجود تقریباً دو کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات کو آگ لگا کر تلف کر دیا، تلف کی گئی منشیات کو پولیس کی موجودگی میں آگ لگا کر جلایا گیا.

اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل عامر شیرازی، ایس ایچ او صدر مرزا محمد اسلم، ایس ایچ او سٹی قاسم بوسال، ایس ایچ او سول لائن ارمغان مقسط گوندل بھی موجود تھے، ججز صاحبان کا کہنا تھا کہ ضلع کے دیگر تھانوں کے فیصلے ہونے والے مقدمات کی منشیات کو اسی طرح جلا کر تلف کیا جائے گا

Exit mobile version