ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا ممکنہ سیلاب کے پیش نظر دریائے چناب کے بندوں، حفاظتی پشتوں کا معائنہ

flood warning in punjab

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو آصف محمود نے اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد عرفان ہنجرا کے ہمراہ ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر دریائے چناب کے کنارے کالا شادیاں، جاگو کلاں میں مختلف حفاظتی پشتوں اور بندوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے فلڈ ریلیف کیمپوں کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 29جولائی2022 ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کواسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد عرفان ہنجرااور محکمہ ایری گیشن کے افسران نے محکمہ موسمیات اور فلڈ وارننگ سنٹر کی جانب سے موصول تازہ ترین سیلابی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: قادرآباد:دریائے چناب میں سیلاب کا خدشہ، نشیبی علاقوں کے مکینوں کو انخلا کا حکم

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر قادرآباد کے مقام پر مختلف بندوں اور کناروں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور تحصیل انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال پر مکمل نظررکھے ہوئے ہیں اور متعلقہ محکمے محکمہ موسمیات کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہیں۔جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر ریسکیو 1122سمیت تمام متعلقہ محکمے کسی بھی نا خوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہیں۔

ضلعی افسران سٹیشن پر اپنی موجودگی کویقینی بنائیں اور دریائی پانی اور بارشوں کی پیشنگوئی پر مسلسل نظر رکھی جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں دریاﺅں کے کنارے پر آباد دیہات کو قبل از وقت نہ صرف آگاہ کیا جائے بلکہ ان کی محفوظ مقامات پر منتقلی کو بھی بروقت یقینی بنایا جائے.

اس ضمن میں علاقہ پٹواری اور نمبرداروں کے رابطہ نمبرز دستیاب ہونے چاہیئں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر مختصر وقت میں ریلیف کیمپس کو بھی فعال کیا جائے گا۔ ریسکیو 1122 سیلاب کے حوالے سے حساس قرار دئیے گئے مقامات پر کشتیوں اور لائف جیکٹس کی دستیابی یقینی بنائے۔

Exit mobile version