ایڈیشنل کمشنر (کوآرڈینیشن) گوجرانوالہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا

District headquarter hospital mandi bahauddin

ایڈیشنل کمشنر (کوآرڈینیشن) گوجرانوالہ افضال احمد وڑائچ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے وارڈز ، ٹراما سنٹر ،ایمرجنسی ، صفائی ستھرائی سمیت دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد، ایم ایس ڈاکٹر خالق داد نسوانہ بھی موجود تھے۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 16مارچ 2024 ) ایڈیشنل کمشنر نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے خیریت دریافت کرتے ہوئے ڈاکٹرز و طبی عملہ کے رویہ، ادویات کی فراہمی اور دیگر طبی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر (کوآرڈینیشن) گوجرانوالہ افضال احمد وڑائچ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق تمام سرکاری ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کے ساتھ ساتھ لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

Exit mobile version