سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی کرایوں میں اوورچارجنگ اور اوور لوڈنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں

Secretary Transport Faryal Naeem issued challans for 16 vehicles

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی فریال نعیم کی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اوورچارجنگ اور اوور لوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کارروائیاں۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 09اپریل 2024) سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے گزشتہ روز 12 گاڑیوں کے چالان اور 7 گاڑیوں کو ضلع کے مختلف تھانوں میں بند کرتے ہوئے 23 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے فریال نعیم نے خبردار کیا کہ عیداالفطر کے موقع پر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ آئندہ بھی اوورلوڈنگ اور مقررہ کرائے سے زائد وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کے ساتھ ساتھ ان کی گاڑیاں تھانوں میں بند کی جائیں گی۔

Exit mobile version