رمضان المبارک میں ہوٹل کھولنے پر 9 ہوٹل مالکان کے خلاف کارروائی

42 days of ramadan

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے احترام رمضان آرڈینینس کی انفورسمنٹ کیلئے منڈی بہاوالدین شہر میں مختلف ہوٹلز کو اچانک چیک کیا، دوران چیکنگ 9 ہوٹلز کھلے پائے گئے جو احترام رمضان آرڈینینس کی کھلی خلاف ورزی کر رہے تھے۔

منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 21 مارچ 2024 ) جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ ہوٹلز کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا اور ہوٹل مالکان کے خلاف ایف آئی آرز درج کروا دیں۔تھانہ سٹی میں 6جبکہ تھانہ سول لائن میں 3 ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا ہے کہ احترام رمضان آرڈینینس کے تحت دن کے وقت صرف جنرل بس سٹینڈ اور ہسپتال کی حدود کے اندر ہوٹلز کھولنے کی اجازت ہے ،اس کے علاوہ کوئی ہوٹل کھلا پایا گیا تو احترام رمضان آرڈینینس کی خلاف ورزی پر اسی طرح قانونی کاروائی کی جائے گی اور کسی کے ساتھ کوئی رو رعایت نہ برتی جائے گی۔

Exit mobile version