تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل میں حادثہ، 2 نوجوان جاں بحق

dead body

منڈی بہاؤالدین رسول روڈ پےحادثہ پیش آیا جس میں دو نوجوان جان کی بازی ہار گئے، کار ڈرائیور موقع سے فرار. پولیس نے موقع پر پہنچ کر کروائی کا آغاز کر دیا.

منڈی بہاؤالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 16 فروری 2024) نیو رسول روڈ نزد حمزہ ٹاؤن ایک موٹر سائیکل 125 پے دو افراد جا رہے تھے اچانک نامعلوم گاڑی والے کی ٹکر سے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں ایک لڑکا بلال احمد ولدمحمد بخش قوم تارڑ جو مانگٹ کا رہنے والا تھا موقع پر جانبحق ہو گیا.

دوسرا ساتھی عدنان احمد ولد محمد عزیز جوکہ مونگ کا رہنے والا تھا ریسکیو ٹیم DHQ ہسپتال لے کے جا رہی تھی رستہ میں ہی عدنان احمد بھی اپنے مالک حقیقی سے جا ملا . کار والا فرار ہو گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی

Exit mobile version