ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد، مقدمہ درج

firing

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاءالدین سید رضا صفدر کاظمی کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل عامر عباس شیرازی کی قیادت میں تھانہ سول لائن کے تھانیدار چوکی صوفی سٹی رضا الہی بٹ کی ناجائز اسلحہ کے خلاف زبردست کاروائی ،چوکی صوفی سٹی کی ٹیم نے دوران گشت ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا.

ایس ایچ او تھانہ سول لائن ارشد محمود گوندل اور انکی ٹیم سب اسسٹنٹ سب انسپکٹر رضا الہی بٹ ، محمد خرم ،اسجد عمران ،نفیس یار ،محمد فیصل نے ملزم عمر فاروق سکنہ نزیر آباد سے پسٹل 30 بور برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا ایس ایچ او سول لائن کا کہنا تھا منڈی بہاءالدین پولیس کا مشن جرائم سے پاک منڈی بہاءالدین کا خواب ہر صورت پورا کریں گے

Exit mobile version