شدید بارش کے باعث چھت گرنے سے ورثاءمیں 8 لاکھ روپے کا چیک تقیم

PKR value

وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے نواحی گائوں دھول رانجھا میں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والی حلیمہ بی بی کے وارثان کو پی ڈی ایم اے کی جانب سے 8 لاکھ روپے کا امدادی چیک فراہم کر دیا۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 26دسمبر 2023) تفصیلات کے مطابق 22جولائی 2023 کو شدید بارش کے باعث مکان ازاں محمد شاہد کے برآمدہ کی چھت گر گئی تھی، جس کی وجہ سے حلیمہ بی بی بیوہ شاہد قوم مسلم شیخ سکنہ دھول رانجھا موقع پر جاں بحق ہو گئی تھی.

جس کی رپورٹ اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 نے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کو دی۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے جاں بحق ہونے والی کے وارثان کی امداد کےلئے سفارش حکومت پنجاب کو بھجوائی تھی۔

Exit mobile version