ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر مہنگی کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف محکمہ زراعت کی بھرپور کاروائیاں جاری. کسانوں کومہنگی کھاد فروخت کرنے پر الحرمین زرعی ٹریڈرز، کٹھیالہ شیخاں کے خلاف مقدمہ درج،
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 11 جنوری 2024) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شیخ محمد اقبال اور محکمہ زراعت کے فیلڈ میں مصروف عمل افسران و عملہ نے دوران چیکنگ مہنگی کھاد فروخت کرنے پر الحرمین زرعی ٹریڈرز، کٹھیالہ شیخاں کے خلاف استغاثہ متعلقہ تھانہ میں جمع کروا کر مقدمہ درج کروا دیا ۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شیخ محمد اقبال کا کہنا تھا کہ گندم سیزن کے دوران جعلی اور مہنگی کھاد فروخت کرنے پر 33ڈیلران کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات کا اندراج، 4 گودام سیل اور 1،700 بوری کھاد ریکور کی گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 75 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسی کے تحت کاشتکاروں کے مفاد کا بھر پور تحفظ کرتے ہوئے کسی کو بھی غیر معیاری یا مہنگی کھاد بیچنے اور ذخیرہ اندوزی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
