ممبر: شدید بارش کے باعث چھت گرنے سے 9 ماہ کا بچہ جاں بحق، والدین زخمی

A woman gave birth to 6 children at the same time in Karachi Jinnah Hospital

ملکوال کے علاقہ رکن کے قریب شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 9 ماہ کا بچہ جاں بحق جبکہ میاں بیوی زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ملکوال اور گردونواح میں ہونے والی موسلادھار بارش سے رکن قصبہ کے قریب ایک مکان کی بوسیدہ چھت گر گئی۔

منڈی بہاؤالدین میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے

گل خان اپنی بیوی اور 9 ماہ کے بچے کے ساتھ کمرے میں سو رہا تھا کہ شدید بارش کی وجہ سے چھت گر گئی جس میں گل خان اس کی بیوی اور بچہ ملبے تلے دب گئے۔

چھت گرنے کی آواز سن کر ہمسائے موقع پر پہنچے اور ملبے تلے دبے تینوں افراد کو نکال کر سول ہسپتال رکن پہنچایا جہاں بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ گل خان اور اس کی بیوی کو طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا

Exit mobile version