جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے 74 سالہ قیدی کو امتحان دینے کی اجازت مل گئی

prisoners

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی نے منڈی بہاؤالدین جیل میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے 74 سالہ قیدی کی خواہش پوری کر دی۔

ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کے قیدیوں کو ہنرمند بنایا جائے گا

قتل کے جرم میں قید 74 سالہ بابا مختار احمد نے کمشنر گوجرانوالہ کو درخواست دی تھی کہ وہ اورینٹل اسٹڈیز اور فاضل پنجابی کا امتحان دینا چاہتے ہیں۔ کمشنر نے اجازت دی اور جیل میں ہی امتحانی مرکز بنانے کا حکم دیا۔

سینئر ہیڈ ماسٹر طارق قریشی کو سپرنٹنڈنٹ اور محمد یونس ضیاء کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ تعینات کرتے ہوئے 74 سالہ مختار احمد کا امتحان لینے کی ہدایت کی۔ جیل میں بابا مختار احمد نے کل پنجابی فاضل کا پانچویں کا پرچہ دیا ہے۔

Exit mobile version