منڈی بہاءالدین پولیس کے زخمی اہلکاروں کے علاج کیلئے 7 لاکھ روپے جاری

punjab police

سنٹرل پولیس آفس میں کمپن سیشن ایوارڈ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا کی سربراہی میں کمیٹی نے مختلف اضلاع میں تعینات اہلکاروں کے ہیلتھ ویلفیئر کیسز کی سکروٹنی اور منظوری کے بعد فنڈز اجراء کیلئے آئی جی پنجاب کو بھجوا دئیے.

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فورس کے علاج کے لیے مزید 17 لاکھ روپے جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے زخمی اے ایس آئی ارشد حسین کو طبی اخراجات کے لیے 5 لاکھ روپے دیے گئے۔ ڈی جی خان کے زخمی کانسٹیبل اعجاز حسین کو طبی امداد کے لیے 5 لاکھ روپے جاری کر دیے گئے۔

قصور کے زخمی کانسٹیبل سلمان شوکت کو طبی اخراجات کے لیے 3 لاکھ روپے دیے گئے۔ سیالکوٹ کے زخمی کانسٹیبل ناصر یعقوب کے علاج کے لیے ڈھائی لاکھ روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔ منڈی بہاؤالدین کے زخمی کانسٹیبل حسنین اختر کو دو لاکھ روپے طبی اخراجات کے لیے دیے گئے۔

Exit mobile version