پھالیہ کے علاقہ بھیرووال میں سگے بھتیجوں نے 60 سالہ خاتون کا گلہ دبا کر ابدی نیند سلا دیا ، ملزمان نے دو ماہ سے مقتولہ کی بیٹی کو بھی اغواء کر رکھا ہے
تھانہ قادرآباد کے علاقہ بھیرووال میں سگے بھتیجوں نے مبینہ طور پر 60 سالہ بیوہ خاتون ارشاد بی بی کا گلہ دبا کر قتل کر ڈالا ورثاء کے مطابق خدشہ ظاہر کیا جارہا کہ ملزم قاسم نے اپنے دیگر چار بھائیوں کے ساتھ مل کر دو ایکڑ زمین کے لالچ میں خاتون کا گلہ دبا کر قتل کر دیا.
یہ بھی پڑھیں: قادرآباد: گندم کی فصل سے سر کٹی لاش برآمد، پولیس
جبکہ دو ماہ قبل ملزم قاسم نے اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر اپنی 30 سالہ بیوی شہناز بی بی کو طلاق دینے کے بعد اغوا کر رکھا ہے تھانہ قادرآباد پولیس نے شواہد جمع کرنے کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ھیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دی ہے