جرائم پیشہ عناصر سے تعلق رکھنے پر 6 پولیس افسران برطرف

punjab police jobs 2022

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین احمد محی الدین کا روم روم کا انعقاد۔ جرائم پیشہ عناصر سے رابطوں پر دو ہیڈ کانسٹیبلان اور چار کانسٹیبلان ملازمت سے برطرف۔ مختلف الزامات پرمتعدد اہلکاروں کو محکمانہ سزائیں

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 5 جون 2024) تفصیلات کے مطابق ڈی پی او احمد محی الدین نے اردل روم کا انعقاد کیا جس میں محکمانہ فرائض میں غفلت لاپرواہی اور ناقص تفتیش پر متعدد اہلکاروں کو محکمانہ سزائیں سنائی گئیں جبکہ جرائم پیشہ عناصر سے رابطوں پر دو ہیڈ کانسٹیبل اور چار کانسٹیبلوں کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

ڈی پی او نے غیر حاضری پر کانسٹیبل کو ملازمت سے برطرف کر دیا

برطرف کئے گئے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ انکوائری کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر ڈی پی او احمد محی الدین نے محکمانہ فرائض میں غفلت پر ایک سب انسپکٹر کو سزا سنشور اور ڈرل کا حکم سنایا جبکہ ایک اے ایس آئی کی ایک سال سروس ضبط۔

ایک اے ایس آئی کو مقدمات یکسو کرنے کی ایک ہفتہ کی مہلت اور ایک اے ایس آئی کو انکوائری میں کلئیر قرار دے دیا گیا۔ مزید برآں نو کانسٹیبلز کو ڈرل سزا اور ایک پی ایس اے کو غفلت لاپرواہی پر سزا سنشور دی گئی۔

Exit mobile version