1 ماہ میں ملزمان سے 504 بوتل شراب، 68 ملزمان گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

Moosu dacoit gang, hand over property worth 70 lakhs to owners

منڈی بہاؤالدین پولیس کی کاروائی میں پچھلے ایک ماہ میں 62 کلو چرس، 504 بوتل شراب برآمد۔ 68 ملزمان گرفتار، 8کلاشنکوف 9رائفلیں 4بندوقیں 39پسٹل621روند برآمد59ملزمان گرفتار. اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن 125 مجرمان اشتہاری گرفتار

منڈی بہاوالدین(ایم.بی.ڈین نیوز 31 اگست 2023) جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری، ڈی پی او رضا صفدر کاظمی کی زیر نگرانی رواں ماہ کے دوران اشتہاری مجرمان، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے بڑی کامیابیاں حاصل کی گئیں،

سنگین مقدمات میں مطلوب 105 مجرمان اشتہاری گرفتار جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف دوران کاروائی 59 ملزمان گرفتار کر کے 8کلاشنکوف9رائفلیں 4بندوقیں 39پسٹل621روند برآمد جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف دورا ن کاروائی 68ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضہ سے 62کلو گرام504بوتل شراب برآمدکر کے مقدمات درج کئے گئے۔

ڈی پی اورضا صفدر کاظمی کا کہنا ہے کہ منشیات نسلوں کی تباہی کا باعث ہے، منشیات فروشوں کے خلاف ضلع بھر میں بھرپور مہم جاری ہے اور منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، ضلع کو منشیات سے پاک کیا جائے گا۔

Exit mobile version