حویلیاں سے سرگودھا جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی 5 بوگیاں منڈی بہاؤالدین میں مونہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی 5 بوگیاں مونہ ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر پٹری سے اتر گئیں۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ بوگیوں کو بحال کرنے اور ٹرین کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے فوری امدادی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔
