فصلوں کی باقیات جلانے پر 4 افراد گرفتار، مقدمہ درج

mandi bahauddin news in urdu today

فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف پنجاب بھر میں کارروائی. پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 18 لاکھ روپے مالیت کے جرمانے کئے گئے ہیں. مختلف اضلاع میں باقیات جلانے والے کل 21 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئیں. باقیات جلانے کے جرم میں مختلف اضلاع سے 7 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ترجمان پی ڈی ایم

بہاولنگر 3، منڈی بہاؤالدین 4، کوٹ ادو 1، نارووال 3، راجن پور 6 ،وہاڑی میں 2 افرد کے خلاف ایف آئی آر درج. منڈی بہاؤالدین 4، راجن پور 2 اور کوٹ ادو سے 1 فرد کو گرفتار کیا گیا. ضلع شیخوپورہ میں ریکارڈ ساڑھے گیارہ لاکھ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے، ترجمان پی ڈی ایم اے

سموگ کی روک تھام کیلئے تمام تر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں.نبیل جاوید کی کمشنرز و ڈی سیز کو سمارٹ لاک ڈاؤن یقینی بنانے کی ہدایات. سموگ کا باعث بننے والے بھٹے فیکٹریوں گاڑیوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کریں، ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید

اینٹی سموگ اقدامات کا مقصد شہریوں کی جان کا تحفظ ہے. قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ عام شہری بھی خلاف ورزیوں پر نظر رکھیں.عوام الناس سنجیدہ ہو کر سماجی ذمہ داری پوری کریں. شہری ماسک کا استعمال یقینی بنائیں.مسموگ کے حوالے سے حکومتی فیصلوں عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید

Exit mobile version