مئی میں منڈی بہاؤالدین میں 4 لاکھ 81 ہزار جرمانہ، 14 ایف آئی آرز اور 20 گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا

An attempt to smuggle wheat from Mandi Bahauddin was foiled

سیالکوٹ: کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی کی ہدایات پر ڈویژن بھر کے 164 پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے گراں فروشوں کو 70 لاکھ 34 ہزار جرمانہ جبکہ 80 ایف آئی آرز درج کرنے کے ساتھ291 افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔

کمشنر گوجرانوالہ کو ویڈیولنک اجلاس میں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ میں بتایاگیا کہ سیالکوٹ میں رواں ماہ گراں فروشوں کو 24 لاکھ 22 ہزار جرمانہ‘ 41 ایف آئی آرز اور 89 افراد کو گرفتار کیاگیا ہے۔ گوجرانوالہ میں 15 لاکھ80 ہزار جرمانہ‘ 14 ایف آئی آرز اور 118 گرفتاریاں ہو ئی ہیں جبکہ حافظ آباد میں 8 لاکھ 71 ہزار جرمانہ اور 9 افراد کو گرفتار کیاگیا۔

منڈی بہاؤالدین میں 4 لاکھ81 ہزار جرمانہ‘ 14 ایف آئی آرز اور 20 گراں فروشوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔گجرات میں 11 لاکھ جرمانہ‘ 8 ایف آئی آرز اور8 افراد کو گرفتار کیاگیا اور نارووال میں گراں فرشوں کے خلاف ہونے والی کاروائیوں میں 5 لاکھ79 ہزار جرمانہ3 ایف آئی آرز اور 47 افراد کو گرفتار کیاگیا ہے۔

کمشنر نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایت کی کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی اورمقرہ نرخوں پر اشیائے خورونوش کی بآسانی دستیابی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Exit mobile version