دھواں اور آلودگی کا باعث بننے والے 4 بھٹے سیل، 2 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد

environment

ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں کی ہدایت پر فضائی آلودگی کا سبب بننے والے روایتی بھٹہ جات چلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائیاں جاری ہیں، فیلڈ آفیسر ماحولیات عاطف عمران نے واسو روڈ پر آلودگی کا باعث بننے والے 4بھٹوں کوسیل کرکے 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 14 اکتوبر 2022 ) اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سموگ انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے جو کہ انسانی زندگی کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ فصلات، باغات اورسبزیوں پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں انسداد سموگ کے حوالے سے پہلے سے ہی پابندی عائد ہے جس کے تحت کوڑا کرکٹ، پولی تھین بیگ کی تیاری، ربڑ کی اشیاء، دھان اور فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے، پرانی طرز کے بھٹہ جات کو چلانے اور ٹائرز جلانے پر سخت پابندی عائد ہے اور حکومت نے سموگ کو پہلے ہی آفت کا درجہ دیا ہواہے.

اس آفت سے بچنے کیلئے کسان، صنعت کار اور عوام الناس حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر کلیدی کردار ادا کریں تا کہ شہریوں کو صحت مند ماحول میسر ہو سکے۔انہوں نے واضح کیا کہ روایتی بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی اور اس ٹیکنالوجی کا باقاعدگی سے استعمال لازمی ہے ۔ جو بھٹہ جات زگ زیگ ٹیکنالوجی کااستعمال نہیں کرتے ان بھٹہ جات کو ہر گز چلانے کی اجازت نہ دی جائے گی۔

Exit mobile version