پھالیہ (نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج خالد سلیم سوہل نے باہووال کے مشہور ماسٹر محمد اعظم گوندل کے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 4 ملزمان کو عمر قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
2021 میں منڈی بہاؤالدین کے علاقے باہووال میں خرم شہزاد گوندل، کامران طارق گوندل، نزاکت جاوید گوندل اور عمر حیات گوندل نے اسکول جاتے ہوئے استاد محمد اعظم گوندل کو روک کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ مقتول اور ملزمان کے درمیان زمین کا تنازعہ تھا۔
ملکوال: ماسٹر اعظم چچاذاد بھائیوں کے ہاتھوں قتل
اسسٹنٹ پراسیکیوٹر صفدر شاکر ایڈووکیٹ کے پرزور دلائل کے بعد ایڈیشنل سیشن جج خالد سلیم سوہل نے چاروں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی جب کہ چاروں ملزمان مقتول کے قانونی ورثاء کو 5،5 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کریں گے۔ عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو چھ ماہ مزید سزا بھگتنا ہوگی۔