وزیر اعلی پنجاب کے ڈرگ فری پنجاب ویژن کے تحت منڈی بہاءالدین پولیس کا کریک ڈاؤن. ڈی پی او وسیم ریاض کی ہدایت پر ضلعی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں
منڈی بہاءالدین: 2 دن کے دوران 39 کلو گرام سے زائد چرس برآمد، 24 ملزمان گرفتار . سٹی ایریا سے 3920 گرام چرس، 45 لٹر شراب برامد، 6 ملزمان گرفتار . کٹھیالہ شیخاں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے پونے دو کلو گرام سےزائد چرس برآمد کرلی
منڈی بہاءالدین:تھانہ صدر کے علاقہ سے 5 ملزمان گرفتار، 5 کلو گرام چرس برآمد . سول لائن پولیس نے 14 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کیا . گوجرہ میں 2 ملزمان گرفتار، 24 سو گرام چرس برآمد. قادر آباد میں 2 ملزمان گرفتار، 1190 گرام چرس، 15 لیٹر شراب برآمد
منڈی بہاءالدین:پاہڑیانوالی پولیس نے 28 لیٹر شراب برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کیا . ملکوال میں 1 ملزم گرفتار، پچاس لیٹر شراب برآمد . ضلع کو منشیات سے پاک بنانا ضلعی پولیس کی اولین ترجیح ہے. ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، ڈی پی او منڈی بہاءالدین وسیم ریاض
