منڈی بہاءالدین میں 3 رمضان بازار، 9 چینی کے سیل پوائنٹ فعال

42 days of ramadan

منڈی بہاءالدین ۔ ضلعی انتظامیہ روزہ داروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے متحرک. ضلع بھر میں 3 رمضان سہولت بازار اور 9 چینی سیل پوائنٹس فعال. منڈی بہاءالدین، پھالیہ اور ملکوال میں رمضان سہولت بازار فعال

منڈی بہاءالدین، پھالیہ اور ملکوال میں تین، تین چینی کے سیل پوائنٹس فعال. رمضان سہولت بازاروں میں آٹا ، چینی، چکن سمیت 16 اشیائے ضروریہ رعایتی نرخوں پر دستیاب. رمضان بازاروں اور سیل پوائنٹس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم

رمضان کیلنڈر 2025

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹس کے دورے کر کے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کر رہے ہیں. ضلعی انتظامیہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر قائم سستے رمضان سہولت بازاروں سے عوام کو ریلیف حاصل ہو رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر

رمضان بازاروں میں شکایات کاونٹر، میڈیکل کیمپ، صفائی ستھرائی، سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔رمضان سہولت بازاروں میں خریداروں کے لئے بیٹھنے کے انتظامات سمیت مرد و خواتین کے لیے الگ الگ کاونٹر بنانے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم

Exit mobile version