پی ٹی سی ایل کے مین ہول سے تاریں چوری کرتے ہوئے دم گھٹنے سے 3 افراد جاں بحق

منڈی بہاؤالدین: واسو روڈ پر پی ٹی سی ایل کے مین ہول سے تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

6 ملزمان پی ٹی سی ایل کی تاریں چوری کرنے کے لیے زیر زمین سوراخ میں جا گرے۔ تاریں چوری کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈھکن بند ہونے سے تین افراد اندر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ملزمان کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Exit mobile version