ایران میں برفانی طوفان سے 3 پاکستانی جاں بحق، لاشیں تاحال پنجاب نہیں پہنچیں

illegal immigration via ship

ایران کے صوبہ کرمان میں برفانی طوفان سے جاں بحق ہونے والے تین پاکستانی شہریوں کی میتیں تاحال پنجاب میں ان کے آبائی اضلاع نہیں پہنچیں۔

ضلعی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ باضابطہ خط موصول ہوا ہے اور بلوچستان حکومت سے رابطہ جاری ہے۔ یہ تین افراد اس ہفتے ایران کے جنوب مشرقی صوبے کرمان میں شدید برف باری اور زیرو درجہ حرارت کے باعث پیش آنے والے ایک واقعے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

زاہدان میں پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے ہلاکتوں کی تصدیق کے بعد وزارت خارجہ نے لاشوں کو وطن واپس لانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے۔

خط میں درخواست کی گئی ہے کہ ڈپٹی کمشنر چاغی اور اسسٹنٹ کمشنر تفتان کو ہدایت کی جائے کہ وہ لاشیں سرحد پر وصول کریں اور انہیں گوجرانوالہ اور منڈی بہاؤالدین بھیجنے کے انتظامات کریں۔

Exit mobile version