منڈی بہاؤالدین میں 23 فلورملوں کے ذریعے 3 لاکھ 26 ہزار سے زائد آٹے کے تھیلے تقسیم

Flour is available in abundance at Mandi Bahauddin's 167 sales points

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ/ گجرات ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ مفت آٹے کی تقسیم کے حوالے سے گزشتہ روزتک دونوں ڈویژنز میں فلور ملز سے 40 لاکھ 95 ہزار سے زائد آٹے کے تھیلے موصول ہوئے جن میں سے 29 لاکھ 85 ہزار سے زائد تقسیم کئے جاچکے ہیں۔

انہو ں نے بتایاکہ ضلع گوجرانوالہ میں 29ٹرکنگ پوائنٹس اور 550 کاؤنٹرز ذریعے 8 لاکھ65 ہزار سے زائد بیگز تقسیم کئے جاچکے ہیں،سیالکوٹ میں 27 فلورملوں کے ذریعے 31 ٹرکنگ پوائنٹس اور 519 کاؤنٹرز سے 7 لاکھ7ہزار 83 جبکہ نارووال میں48ٹرکنگ پوائنٹس اور 404 کاؤنٹرزپر 4 لاکھ53 ہزار سے زائد، گجرات میں 19 فلور ملوں’23ٹرکنگ پوائنٹس اور280 کاؤنٹرز پر2 لا کھ 26 ہزار سے زائد، حافظ آباد میں 7 فلور ملوں’15ٹرکنگ پوائنٹس اور428 کاؤنٹرز پر3 لاکھ 57 ہزار سے زائد اور

منڈی بہاؤالدین میں 23 فلورملوں کے ذریعے 25ٹرکنگ پوائنٹس اور166کاؤنٹرز پر 3 لاکھ 26ہزار سے زائد تھیلے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔مفت آٹا پوائنٹس پرکمشنر نے آٹا لینے کیلئے آنے والوں سے گفتگو میں انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کی خدمت اور حق کی ادائیگی میں کوتاہی نہیں برتی جائے گی اور آٹے کی تقسیم پر مامور افسر اورسرکاری عملہ پوری ذمہ داری سے فرض کو ادا کرتا رہے گا۔

Exit mobile version