ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عابد یوسف، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر افتخار سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔
منڈی بہاوالدین( ایم. بی.ڈین نیوز 30 جنوری 2024)سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عابد یوسف نے اجلاس کو گزشتہ انسداد پولیو مہم کی کارکردگی کے حوالے سے بتایا کہ ضلع منڈی بہاوالدین میں8 جنوری سے 12 جنوری 2024 تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 21 ہزار 564 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے گئے ۔
ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ عملی اقدامات سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہے۔پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹارگٹس کے حصول کو ممکن بنایا۔ڈپٹی کمشنر نے انسداد پولیو مہم کے دوران بہترین کارکردگی پرافسران سمیت پوری ٹیم کو شاباش دی اور آئندہ بھی اسی محنت اور دلجمعی سے کام کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف تادیبی کاروائی کرنے کی بھی ہدایت کی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ای پی آئی ویکسی نیشن کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ فوکل پرسن برائے ای پی آئی رافعہ ناہید نے اجلاس کو ضلع منڈی بہاﺅالدین میں ای پی آئی ویکسی نیشن کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ ماہ ای پی آئی ویکسی نیشن کی کارکردگی سو فیصد رہی۔
