منڈی بہاؤالدین میں 2 مبینہ پولیس مقابلے، ایک ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار

punjab police

تھانہ میانہ گوندل اور پاہڑیانوالی میں دو مختلف مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران درجنوں سنگین مقدمات میں مطلوب ایک خطرناک ملزم ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پاہڑیانوالی ناکہ پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مبینہ پولیس مقابلے میں اورنگزیب عرف رنگو ہلاک ہوگیا۔ رنگو 28 سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

دوسری کارروائی پنڈی راواں میں ہوئی جہاں ملزمان نے مبینہ طور پر پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں خضر حیات کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ خضر حیات 19 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔

پولیس کے مطابق وارداتوں میں فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے جب کہ علاقے میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

Exit mobile version