منڈی بہاؤالدین: ایک ہی دن میں خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کر دیا گیا

mandi bahauddin firing

منڈی بہاءالدین آج پھر لہو لہان ہو گیا. پھالیہ میں 1 ہی دن میں خاتون سمیت 2 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا. سال 2024 میں منڈی بہاوالدین میں‌قتل کی یہ پانچویں واردات ہے.

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 11 جنوری 2024) تفصیلات کے مطابق پہلے واقع میں لیدھر میں نوجوان شاہد عمران ولد بشیر احمد تارڑ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا.

جبکہ اسی روز قتل کی دوسری واردات میں پھالیہ کے گائوں گھنیاں روڈ پر خاتون سمیرا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا.

Exit mobile version