ناجائز منافع خور کانداروں کو 2 لاکھ 14 ہزار500 روپے جرمانہ

Shahid Imran Marth Deputy Commissioner Mandi Bahauddin

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی سربراہی میں گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں مسلسل جاری ہیں ۔

منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 14مارچ 2024 )ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے عوامی شکایات کے ازالہ کے لیے گزشتہ روز ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد کانداروں کو 2لاکھ 14ہزار 500 روپے جرمانہ اور 5افراد کے خلاف ایف آر آرز بھی درج کروائیں ۔

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ہیں ،دکاندار ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور کسی قسم کی ناجائز منافع خوری اور مصنوعی مہنگائی سے اجتناب کریں بصورت دیگر ایسے دکانداروں کو نہ صرف بھاری جرمانے کئے جائیں گے بلکہ دکان سیل کرکے ان کو پابند سلاسل بھی کیا جائے گا۔

Exit mobile version