یکم جنوری 2025 سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

today petrol price in pakistan 2023

حکومت نے عوام کو نئے سال کی پہلی مبارکباد دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

حکومت نے اگلے 15 دنوں کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے۔

اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 252.10 روپے سے بڑھ کر 252.66 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 255.38 روپے سے بڑھ کر 258.34 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

وزارت خزانہ نے قیمتوں کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کا اطلاق رات 12 بجے سے اگلے 15 دنوں تک ہو گا۔

Exit mobile version