یونان کشتی حادثے میں جاں بحق 15 مزید پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی

illegal immigration via ship

یونان میں گزشتہ ماہ تارکین وطن کی ایک کشتی الٹنے کے بعد سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں جب کہ متعدد افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ یونانی حکام نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 15 پاکستانیوں کی شناخت کی تصدیق کر دی ہے۔

حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں گجرات کے 6 اور گوجرانوالہ کے 4 افراد بھی شامل ہیں۔ دیگر میں شیخوپورہ، راولپنڈی، میرپور، وہاڑی اور منڈی بہاؤالدین کے لوگ شامل ہیں۔

گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور نارووال کے 100 سے زائد ایجنٹوں کی فہرست تیار

گزشتہ ماہ 23 جون کو وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 350 ہے۔ شناخت کے بعد لاشیں پاکستان لائی جائیں گی۔

Exit mobile version