منڈی بہاؤالدین سے مزید 13 بجلی چور پکڑے گئے

گیپکو سرکل منڈی بہاؤالدین میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور مزید 13 بجلی چور پکڑے گئے ہیں۔ منڈی بہاؤالدین میں بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کے دوران 7 ستمبر سے اب تک پکڑے گئے۔

بجلی چوروں کی مجموعی تعداد 559 ہوگئی جن سے 4 کروڑ 13 لاکھ 14 ہزار روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے۔ بجلی چوروں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے اور بجلی کے کنکشن بھی منقطع کر دیے گئے۔ کریک ڈاؤن کا یہ سلسلہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔

Exit mobile version