بغیر ریفلیکٹرز چلنے والی 12 گنے کی ٹریکٹر ٹرالیوں کے چالان کر دئیے گئے

trolly accident

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فریال نعیم نے بغیر ریفلیکٹرز چلنے والی 12گنے کی ٹریکٹر ٹرالیوں کے چالان جبکہ 05 ٹریکٹر ٹرالیوں کو ضلع کے مختلف تھانہ جات میں بند کر دیا۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 10 جنوری 2024) اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے فریال نعیم کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر کرشنگ سیزن کے دوران حادثات سے ممکنہ بچاﺅ کیلئے صوبے بھر کی طرح ضلع منڈی بہاﺅالدین میں بھی گنے کی ٹرالیوںکے پیچھے ریفلیکٹرز اور بیک لائٹیں کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے۔

جس پر عملدرآمد سے ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔ یہ مہم شہریوں کی قیمتی جانوں کو بچانے میں معاون و مددگار ثابت ہوگی۔

Exit mobile version