منڈی بہاءالدین میں نمونیا سے 1 بچہ جاں بحق

dhq hospital mandi bahauddin

پنجاب میں نمونیا بے قابو ہو گیا ہے۔ لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 14 بچے دم توڑ گئے۔ منڈی بہاؤالدین میں نمونیا سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں ایک ماہ سے چار سال کے درمیان ہیں۔ جن میں فیصل آباد کے پانچ، شیخوپورہ کے تین، لاہور اور پنڈی بھٹیاں کے دو بچے شامل ہیں۔ گوجرانوالہ اور منڈی بہاؤالدین میں ایک ایک بچہ جاں بحق ہوا۔ گزشتہ روز نمونیا سے 12 بچے جاں بحق ہوئے تھے.

سات روز کے دوران صوبے میں 86 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ مزید 979 بچے نمونیا میں مبتلا ہیں۔ اس سال پنجاب میں 208 چھوٹے پھول مرجھا چکے ہیں۔

Exit mobile version