یوٹیلیٹی سٹور پر رمضان پیکج کے حصول کے لیے شہری ذلیل وخوار

mandi bahauddin utility store

یوٹیلیٹی سٹور پر رمضان پیکج کے حصول کے لیے شہری ذلیل وخوار۔شناختی کارڈ کی کاپی لانے کی شرط عائد۔رمضان کی خریداری کے لیے خواتین و حضرات سارا دن لائنوں میں لگ کر ذلیل وخوار ہوتے رہے ہیں۔

منڈی بہاؤالدین(حاجی مظہر اقبال گوندل ) لوگوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان پیکج بہت کم مقدار میں مہیا کیا جاتا ہے۔اس وجہ سے لوگوں کو دشواری کا سامنا ہے۔شہریوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ شناختی کارڈ کی کاپی کا سلسلہ ختم کیا جائے۔عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے لیکن ذلت سے بچایا جائے۔

Exit mobile version