ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہا ہے کہ بڑھتی آبادی کے ساتھ تیزی سے بڑھتے ہوئے مسائل کرہ ارض پر انسانی بقاء کیلئے خطرہ ہیں لہذا ہمیں بہبود آبادی پروگرام پر ذمہ داری سے عمل کرنے کا احساس کرنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلقہ مسائل پر قابو پانے کیلئے حکومتی کاوشوں کے ساتھ عوام کا تعاون ناگزیر ہے کیونکہ بڑھتی آبادی پر قابو پا کر عوام کا معیار زندگی بلند کیا جا سکتا ہے۔
منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 24فروری 2022 ) ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں محکمہ بہبود آبادی کی ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر غفران حسین ثاقب نے شرکاء اجلاس کو ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات ، آگاہی اور دیگر متعلقہ امورز پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ک
ہ رواں ماہ کے دوران محکمہ بہبود آبادی نے ضلع کے مختلف علاقوں میں کیمپس لگائے جہاں مانع حمل ادویات اور دیگر سہولیات فراہم کی گئیں ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت ، محکمہ تعلیم اور دیگر تمام لائن ڈیپارٹمنٹ بھی محکمہ بہبود آبادی کے ساتھ مل کرسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بلوغت، ذاتی صفائی اور متوازن غذا کے حوالے سے ضروری معلوماتی سیشنز منعقد کئے جا رہے ہیں ۔ جس پرڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہا کہ بلاشبہ محکمہ بہبود آبادی کا بنیادی کام ہی عوام الناس کو مختلف طریقوں سے آمادہ کر کے خاندانی منصوبہ بندی پر عملدرآمد کروانا ہے۔جس کیلئے محکمہ بہبود آبادی اپنے کوالٹی آف ورک کو اہداف کے ذریعے مذید موثر اور یقینی بنائے ۔
انہوں نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں تینوں تحصیلوں میں آگاہی سیمینارز منعقد کرائے جائیں ۔ڈپٹی کمشنر محمد شاہدنے کہا کہ محکمے کی سرگرمیوں کے حوالے سے جہاں جہاں خامیاں پائی جاتی ہیں ان کو درست کر کے مذید موثر اور فعال بنایا جائے۔ اسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین کاشف جلیل، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد عرفان ہنجرا، اسسٹنٹ کمشنر ملکوال عثمان غنی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عتیق الرحمٰن اور دیگرمحکموں کے افسران نے شرکت کی۔