گورنمنٹ ہائی سکول گھنیاں میں کلچر ڈے کا انعقاد کیا گیا

ghanian school

پنجاب بھر کی طرح گورنمنٹ ہائی سکول گھنیاں میں بھی کلچر ڈے کا انعقاد کیا گیا.جس میں اساتذہ اور بچوں نے خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پروگرام کو چار چاند لگا دیے.

بچوں نے اپنے روایتی لباس قمیض, تہمد, پگڑی,چادر اور کھسہ پہن رکھے تھے. بچوں نے ڈھول کی تھاپ پر لڈی اور بھنگڑا ڈالا. اس کے علاوہ گاؤں کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا. کبڈی, رسہ کشی اور مختلف پنجابی علاقائی کھیلوں کا انعقاد کیا گیا.اساتذہ نے بھی پروگرام کی شان بڑھائی.

یہ بھی پڑھیں: گورنمنٹ پرائمری سکول تخت محل میں پنجاب کلچر ڈے جوش و جزبے سے منایا گیا

بچوں نے خوب انجوائے کیا اور داد سمیٹی.روایتی کھانوں لسی. ساگ,مکھن,دہی,دودھ,چاول اور مختلف کھانے پکائے گئے ضلعی انتظامیہ نے گورنمنٹ ہائی سکول گھنیاں کو کامیاب کلچر ڈے منانے پر مبارکباد پیش کی

Exit mobile version