گوجرہ: ناجائز تجاوزات پر مختلف دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو بھاری جرمانے عائد

AC along with the tehsildar conducted price checking in the city

منڈی بہاءالدین: وزیرِ اعلٰی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق اسٹنٹ کمشنر ملکوال غزالہ یاسین چدھڑ کی ہدایت پر انفورسمنٹ انسپکٹر عامر نوید بھٹی بمعہ عملہ گوجرہ میں مختلف دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو ناجائز تجاوزات کی مد میں بھاری جرمانے عائد کیے ہیں اور مقدمہ درج کرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر غزالہ یاسین چدھڑ کی طرف سے دکانداروں کو واضح پیغام دیا کہ تمام دوکاندار اپنی اشیاء دکان کے اندر رکھیں ۔ مزید خلاف ورزی پر ایف آئی آر یا دکان سیل کردی جائے گی ۔

Exit mobile version