گوجرہ: مہندی کے تقریب میں ہوائی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

منڈی بہاؤالدین: گوجرہ میں نوجوان اپنے ساتھی کی ہوائی فائرنگ سے جاں بحق. ملزم اور مقتول دونوں مہندی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 5 دسمبر 2021) تفصیلات کیمطابق منڈی بہاؤالدین کے علاقہ گوجرہ میں ہارون ارشد ولد محمد ارشد قوم جٹ بھٹی سکنہ گوجرہ اور عرفان شاہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ رکن میں منعقدہ تقریب رسم حنا میں جا رہے تھے کہ راستے میں تھانے کے قریب ہی ملزم عرفان شاہ نے گاڑی میں بیٹھے ہی ہوائی فائرنگ شروع کر دی.

یہ بھی پڑھیں: شہیدانوالی: مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 6 بہنوں کا اکلوتا بھائی جاں بحق

جیسے ہی پسٹل واپس گاڑی میں کی تو اچانک گولی چل گئی جو کہ ہارون ارشد کے سینے میں جا لگی جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاؤالدین لایا گیا جہاں ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کر دی۔ ڈیڈ باڈی بغرض پوسٹ مارٹم سول ہسپتال ملکوال منتقل کر دی گئی ہے.

Exit mobile version