تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر، باپ کی زندگی ختم، بیٹا زندگی و موت کی کشمکش میں
ملکوال (نامہ نگار ) کھائی اڈا کے قریب ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، باپ جاں بحق، بیٹا زخمی ۔ تفصیلات کیمطابق موضع کیرانوالہ کا رہائشی 60 سالہ محمد انار اپنے 24 سالہ بیٹے علی رضا کے ساتھ موٹر سائیکل پر سرگودھا سے واپس اپنے گھر جا رہا تھا۔
جب وہ کھائی اڈا کے قریب پہنچے تو سامنے سے آنے والے تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر ماردی۔ جس سے محمد انار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 نے زخمی علی رضا کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ گوجرہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔
